کورونا: تحقیق کرنے والے ماہرین پر نئے انکشافات

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس پرتحقیق کرنے والے ڈاکٹروں اور ماہرین پر یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ بعض مریضوں کے پیروں کی انگلیوں کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے اور کچھ کے جسم پرخراشیں معمول سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

ویب ایم ڈی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 پر تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیروں کی انگلیوں کی رنگت جامنی ہو جاتی ہے جب کہ جسم پر پڑنے والی خراشوں کا دورانیہ بھی طویل ہوجا تا ہے۔

تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر ایسٹر فری مین کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ یہ سب کچھ ورم کی ایک شکل ہو لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ بھی حتمی نہیں ہے البتہ یہ اہم ہے کہ جلد بتا دیتی ہے کہ جسم کے اندر کچھ تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

بحرین: ہنگامی حالت میں کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی

ماہرین کے مطابق اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے کہ جو جلدی امراض لگ رہے ہیں وہ دراصل کورونا کے خلاف مدافعتی ردعمل کی نشانیاں ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت کووڈ 19 کا علاج ایک چیلنج ہے جس کی وجہ سے اس کا کوئی پروٹوکول بھی نہیں ہے۔

کورونا: سونگھنے کی صلاحیت کیوں متاثر ہوتی ہے؟ ماہرین نے جان لیا

کووڈ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کانگریس آف دی یورپین اکیڈمی آف ڈرامٹولوجی اینڈ وینیرو لوجی میں پیش کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں