بحرین: ہنگامی حالت میں کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

بحرین: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

ہم نیوز نے بحرین کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

بحرین کی وزارت صحت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ابتدا میں ویکیسن کے استعمال کی اجازت ہیلتھ فرنٹ لائن ورکرز کو دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق جس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے وہ بحرین، مصر اور اردن میں تجربے کے تیسرے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں4لاکھ72 سے زائدنئے کیسز رپورٹ

بحرین کی وزیر صحت فائقہ الصالح کے مطابق کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا حوصلہ امارات کی وجہ سے ملا جس نے ستمبر میں ویکسین فرنٹ لائن پرکام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید14 اموات

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی کورونا ویکسین لگوائی ہے۔


متعلقہ خبریں