بوسنیا کے صدر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد: بوسنیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ 

بوسنیا کے صدر عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے بوسنیا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے کہا کہ بوسنیا میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے دستوں میں شرکت پر مشکور ہوں۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنما مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان شفیق جعفرووچ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

بوسنیا کے صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 710 پر اسلام آباد پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق بوسنیا کے صدر اپنے دورے کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بوسنیاکے صدر کی اسپیکرقومی اسمبلی، وزیرخارجہ اور مشیرتجارت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

آیا صوفیہ میں86سال بعد نماز کی ادائیگی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بوسنیا کےساتھ روایتی طورپرپرجوش اور دوستانہ تعلقات رکھتا ہے اور ضرورت کے وقت دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں