دوبارہ انتخابات جیتنا ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے، جوبائیڈن

فائل فوٹو


واشنگٹن: ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن  نے  کہا ہے کہ دوبارہ انتخابات جیتنا ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے۔

صدارتی امیدار جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پیچھے لے کر چلے گئے ہیں اور اب پرامن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں گے اور اگر میں جیت گیا تو امریکہ کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین نومبر کو ہی ہونا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دلچسپ حرکتیں اور متنازعہ فیصلے

امریکہ کے صدر نے ذرائع ابلاغ سے آرلنگٹن ورجینیا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہفتوں پہلے ووٹ پول کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں کہا کہ ارلی ووٹنگ امریکہ کے لیے بہت خطرناک ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مدمقابل ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے انتخابی دوڑ کے آخری مرحلے میں دو دن قبل مشی گن میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن امریکہ اور دنیا کو ایک مضحکہ خیز جنگ میں ڈبو دے گا۔


متعلقہ خبریں