انتخابات میں جیت کے متعلق ٹرمپ کا ٹویٹ’گمراہ کن‘ قرار

امریکی پارلیمنٹ

فائل فوٹو


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا جیت کے متعلق ٹویٹ گمراہ کن قرار دے کر ہائیڈ کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہم انتخابات جیت رہے ہیں اور ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ آج رات ایک بڑی فتح کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں انتخابات2020کےنتائج

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا الیکشن کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے نہیں دئیے جائیں، ہم ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

اسکرین شاٹ

ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹر کی جانب سے اس کو ہائیڈ کردیا گیا اور لکھا کہ اس ٹویٹ میں امریکی انتخابات کے متعلق دی گئی کچھ یا تمام معلومات متنازع اور گمراہ کن ہوسکتی ہیں۔

امریکہ میں صدارتی انتخاب جیتنے والے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کل 538 میں سے270 یا اس سے زیادہ ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج رات بڑی فتح کا اعلان کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کورپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر بر تری حاصل ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 1960کےبعد کوئی امیدوار اوہائیو میں کامیابی کے بغیر صدارتی انتخاب نہیں جیتا۔

ٹرمپ نے اہم سوئنگ اسٹیٹس میں  کامیابی حاصل کرلی ہے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کےٹرمپ نے  ٹیکساس،  فلوریڈا اور اوہائیو میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 


متعلقہ خبریں