ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹوینٹی چیمپئنز شپ، کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ شروع


لاہور: ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹوینٹی چیمپئنز شپ کے لیے قومی ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا  ہے۔

فٹنس ٹیسٹ دو دن ( اتواراورپیر) جاری رہے گا۔

قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف سمیت 22 کھلاڑیوں کو آج طلب کیا گیا ہے۔

فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کریں گے۔

ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئنز شپ کا آغاز  یکم مئی سے ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی الیون)، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ( زیڈ ٹی بی ایل )، اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں