وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، نگراں وزیر اعلیٰ جی بی

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، نگراں وزیر اعلیٰ جی بی

گلگت: نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جشن ازادی کے تقریب میں شرکت کے لیے ائے تھے، انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، صوبے پر مشاورت جاری ہے۔

گلگت میں پریر کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ میر افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکٹ 2017 پر عمل درامد کروانا صوبائی الیکشن کمشنر کا کام ہے، وہ جو ہدایات دینگے اس پر عمل کرنا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا کہ اب تک الیکشن کمیشنر نے 95 سے زائد نوٹسز سیاسی جماعتوں کو بجھوایا ہیں اور سب سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کو بجھوائے ہیں۔.جن کو نوٹسز بجھوائے ہیں ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پر امن بنانے کے لیے سیکورٹی پلان بہت جلد جاری کردیا جائے گا۔

الیکشن شیڈول کے بعد وفاقی وزراء کا  دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کام الیکشن کمیشنر کا ہے، ہم صرف الیکشن کمیشنر کی معاونت کے لیے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔

راجہ شہباز نے کہا لہ گلگت بلتستان  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ واویلا مچایا جارہا ہے، بتایاجائے کہاں دھاندلی ہو رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق کورونا ایس او پیز کو دیکھ کر کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا ماحول ماحول پرامن ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو نشاندہی کی جائے۔


متعلقہ خبریں