عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ رومانوی کامیڈی فلم  ’What’s Love Got to Do With It‘ بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‎کورونا ٹیسٹ میں سست روی، جمائما کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور ادا کریں گے۔ جمائما گولڈ اسمتھ ’What’s Love Got to Do With It‘ کی پروڈیوسر ہونے کے ساتھ لکھاری بھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم  رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

جمائمہ کی فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کے ہدایت کار شیکھر کپور نے معروف بالی ووڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ذہن میں رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے؟ جمائما

جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل بھی متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں