برطانیہ میں کورونا سے مزید 492 افراد ہلاک


لندن: عالمی وبا کورونا وائرس سے برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 492 افراد ہلاک جب کہ 25،177 متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مئی کے بعد ایک ہی روز میں کورونا سے شرح اموات کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آج رات 12 بجے سے 2 دسمبرتک قومی لاک ڈاوَن کا نفاذ ہو جائے گا۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 326 اموات، لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 78 لاکھ 44 ہزار 811 افراد متاثر اور 12 لاکھ 20 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار 711 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 22 لاکھ 71 ہزار 876 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ 92 ہزار 528 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار650 اور 83 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 548 اور 55 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 828 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

فرانس میں 15 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 38 ہزار 289 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 13 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 36 ہزار 495 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 10 لاکھ 99 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں