امریکہ: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

امریکہ: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

فائل فوٹو


امریکہ کی متعدد ریاستوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور50 لوگوں کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نیویارک، مین ہیٹن میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ شکست کےبعدوائٹ ہاؤس سے نہ گئے تو کیا ہوگا؟

ریاست مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ووٹوں کی گنتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن انتظامیہ نے دفتر کی کھڑکیاں  کور کرادیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے مشی گن میں گنتی کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ  نے میل ووٹنگ کی گنتی کے دوران عہدیداروں کی جانب سے  کھڑکیاں کور کرانے کی ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا عملے نے گنتی کی شفافیت کو نقصان پہنچایا۔

ہوسٹن میں بھی ووٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور ایک ایک ووٹ کی گنتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاشسٹ امریکہ کو قبول نہیں کرتے۔


متعلقہ خبریں