کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس افسر انتقال کر گئے

کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس افسر انتقال کر گئے

کراچی: کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسر انتقال کر گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطبق سندھ پولیس کے ایس پی راجہ ارشد نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ راجہ ارشد کو صبح دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ انتقال کر گئے۔

ایس پی راجہ ارشد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں تعینات تھے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 3 ہزار 474 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 430 افسران واہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک کورونا کے باعث 19 افسران و اہلکار موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں