شاہ محمود قریشی سے نئے چینی سفیر کی ملاقات


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے.

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور کورونا کی  صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا  کہ  سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث بند پاک چین بارڈر تجارت کیلئے کھول دیا گیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے۔

دوران ملاقات چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: کیوں نہ بیک وقت پاکستان اور چین سے جنگ لڑی جائے؟ بی جے پی رہنما

خیال رہے کہ ستمبر میں پاکستان میں قائم چینی سفارت خانہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک چین تعلقات پر بیان کو سراہتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے سی پیک اتھارٹی کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

چینی سفارت خانہ کا مزید بتانا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھا ئے گی کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں