سندھ میں امتحانات، نقل گردی رک نہ سکی


گھوٹکی: سندھ میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحان کے دوران نقل گردی کا سلسلہ رک نہ سکا۔

ہم نیورکے مطابق سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔ کشمور میں جاری امتحانات میں بارہویں کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنا۔

امتحانی پرچے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن کےعلاوہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر بھی دستیاب رہے۔

امتحانی مراکز کے اندر پابندی کے باوجود موبائل سرعام استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بوٹی مافیا کا راج بھی برقرار ہے اورسرعام نقل ہورہی ہے۔

سندھ میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے روزانہ کی بنیاد پر وقت سے پہلے آؤٹ ہورہے ہیں ۔ صوبائی حکومت اور امتحانی بورڈز کی انتظامیہ ابھی تک پرچے آؤٹ کرنے والوں کا تعین نہیں کرسکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچھ عرصہ قبل صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے ‘تعلیمی ایمرجنسی’ نافذ کی تھی۔

لاڑکانہ بورڈ نے دو مئی2018 کو ہونے والے تمام گروپس کے امتحانی پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

شب برات کی وجہ سے ملتوی کیے گئے پرچے اب نومئی 2018 کو لیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں