پنجاب: تفریحی مقامات کی ٹکٹ مہنگا کرنے کی تجویز منظور

پنجاب: تفریحی مقامات کے ٹکٹ میں اضافہ کی تجویز مسترد

فوٹو: فائل


لاہور: کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے محکمہ سیاحت کی تفریحی مقامات کے ٹکٹ مہنگے کرنے کی تجاویز منظور کر لی ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہریار آفریدی

حتمی فیصلے کے بعد پارکس اور باغات کی انٹری فیس میں اضافہ ہو جائے گا۔ شالامار باغ لاہور میں بڑوں کے لیے ٹکٹ بیس سے بڑھا کر پچاس روپے اور بچوں کا ٹکٹ دس سے بیس روپے کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

شاہدرہ کمپلیکس، مقبرہ نور جہاں، ہڑپہ، واہ گارڈن، ہرن مینار اور ٹیکسلا میوزیم سمیت دیگر مقامات کی داخلہ فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ عام آدمی سے سیر و تفریح کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ بچوں کے لیے ٹکٹس کم ہونے چاہئیں۔

ہم نیوز سے بات چیت کے دوران شہریوں عرفان علی اور خالد محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کو سیر کے لیے لے آتے تھے مگر اب یہ بھی مشکل ہوتا نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تعریف یہاں رہ کر ہی کی جا سکتی ہے، عالمی یوم سیاحت پر صدر پاکستان کا پیغام

پنجاب کابینہ نے اگر محکمہ سیاحت کی تجاویز مان لیں تو ٹکٹس کی قیمت سو سے ڈیڑھ سو فی صد تک بڑھ جائے گی۔


متعلقہ خبریں