زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی 20: شاداب خان شرکت نہیں کریں گے

مکمل فٹ ہو چکا ہوں، شاداب خان

فائل فوٹو


لاہور: آل راوَنڈ ر شاداب خان  پاک زمبابوے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کو ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کے آئندہ دونوں ٹی 20 میچز میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 125 گیندوں پر 125 رنز بنائے تھے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

گزشتہ روز کی سینچری بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی اور وہ کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں بنانے والے بیٹسمین کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور بھارت کے ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں اور دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: حارث روف، شاداب خان اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

عالمی رینکنگ میں  پاکستانی بولرز شاہین آفریدی کا 16واں  شاداب خان 30، عماد وسیم 40، عثمان شنواری 44 اور حسن علی کا 49 واں نمبر ہے۔

بولروں کی عالمی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا نمبر ہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے تین رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں