اداکارہ زیبا بختیار 58 برس کی ہو گئیں

اداکارہ زیبا بختیار 58 برس کی ہو گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ زیبا بختیار 58 برس کی ہو گئی ہیں۔

زیبا بختیار 05 نومبر 1971 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

اداکارہ زیبا بختیار کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ شائقین کے دل جیتے اور آج بھی وہ ٹی وی ڈراموں میں بہت معیاری کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خفیہ شادی کر لی

زیبا بختیار پہلی مرتبہ کراچی ٹی وی کے ا یک ڈرامہ انارکلی میں پیش ہوئی تھیں، محمود اختر اس کے ہیرو تھے۔

انہوں نے فلمی سفر کا آغاز بھارتی فلم ’’حنا‘‘ سے کیا،  آر کے فلمز کی اس مشہور کاوش میں رشی کپور ان کے ہیرو تھے جب کہ اس کے ڈائیلاگ ، کہانی معروف مصنفہ حسینہ معین نے تحریر کیے تھے۔

حنا کی کامیابی کے بعد زیبا بختیار نے ’اسٹنٹ مین‘ اور ’ساجن کا گھر‘ سمیت چند ایک بھارتی فلمیں کیں۔

پاکستان واپس آکر انہوں نے بیوروکریٹ اعجاز سمیع کے بیٹے عدنان سمیع سے شادی کر لی مگر یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا دونوں میں اختلافات اتنے شدت اختیار کرگئے کہ علیحدگی ہوئی۔


متعلقہ خبریں