مودی سرکار نے اختلاف رائے کو قوم دشمنی سے تعبیر کردیا

کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی

سری نگر:  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماؤں نے ایک تحصیلدار کے سامنے بیان حلفی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا

پی ڈی پی کے رہنماؤں کو گزشتہ ہفتے نئے اراضی قانون کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم پر بھارتی حکومت کی ایما پر گرفتار گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر اور صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں پر امن احتجاجیوں کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں بتایا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: عمر عبداللہ کی مودی سرکار کے خلاف مشن پر روانگی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ڈی پی کے 19 رہنماؤں نے سری نگر کے تحصیلدار کے سامنے بیان حلفی پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔


زیر حراست لیے جانے والے رہنماؤں کے متعلق ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ انہیں دس ہزار روپے کے ضمانتی حلف نامے پر دستخط کرنے کے بعد رہا کیا جائے۔

پی ڈی پی کے رہنماؤں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ قانونی لڑائی کو قانونی طور پر لڑیں گے اوراسی لیے انہوں نے بیان حلفی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

مودی سرکار نے بالی ووڈ ہیروز کو یرغمال بنایا ہوا ہے، بھارتی صحافی

محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں استفسار کیا ہے کہ کس جمہوری معاشرے میں پر امن احتجاج کرنے والوں کو ملک دشمن سرگرمی میں ملوث بتایا جاتا ہے؟

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے اراضی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں نے ایک آمرانہ بیان حلفی پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے اختلاف رائے کو قوم دشمنی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

طوطے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پہچان لیا

صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پر امن احتجاج غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمی بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں