اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت کی طرف گامزن ہیں۔

اشیائےضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق اقدامات کے جائزہ کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ مستقبل کی ضروریات کے پیشگی انتظامات کوی قینی بنایا جائے۔ اشیائےضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیارہے۔

مزید پڑھیں: آلو، مٹر،گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے، فواد چودھری

اجلاس کو چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے صوبے میں گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ یومیہ 25 ہزار ٹن گندم کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبے میں یومیہ 11 ٹن گندم کی کھپت ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں 11 لاکھ ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ صوبے میں 5 ہزار ٹن یومیہ گندم کی ریلیز یقینی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے  پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی تھی۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی  میں وزارت خزانہ، پیٹرولیم، پاور اور پلاننگ ڈویژن کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں سرکلر قرضے سے متعلق سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں