ایم کیو ایم کے رہنما کی وطن واپسی: عادل صدیقی وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم کے رہنما کی وطن واپسی: عادل صدیقی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے سابق وزیر عادل صدیقی بھی بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی پاکستان پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے سابق رکن اسمبلی عادل صدیقی دبئی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی بھی تین دن قبل بیرون ملک طویل قیام کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کی وطن واپسی کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے عیادت کے لیے آئے ہیں۔

حیدر رضوی کی آمد کراچی والوں کے لیے بڑی بات ہے، سینیٹر عتیق شیخ

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی گزشتہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ 2018 میں بھی مختصر ترین دورے پر کراچی آئے تھے۔ 2018 میں حیدر عباس رضوی نے کراچی میں محض چند گھنٹے قیام کیا تھا اور اس کے فوری بعد وہ بیرون ملک واپس چلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں