پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

فائل فوٹو


ریاض: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو سعودی عرب نے القصیم کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے اڑان بھرنے کی اجازت طلب کرلی

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کو اجازت سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے دی ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القصیم کے لیے پہلی پرواز ملتان سے 19 نومبر کو اڑان بھرے گی۔

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری: سعودی عرب، ویزوں کی تصدیق کا عمل شروع

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے خلیجی اخبار کو بتایا ہے کہ پی آئی اے القصیم کے لیے اسلام آباد اور ملتان سے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔

ہم نیوز نے گزشتہ دنوں خبر دی تھی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات معزز سفیر سے پی آئی اے کے سی ای او نے درخواست کی تھی کہ وہ القصیم کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر عمرے کا خصوصی پیکج

پی آئی اے کے لیے سعودی عرب کا شہر القصیم پانچواں اسٹیشن ہو گا۔ پی آئی اے اس وقت ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں