امریکی انتخابات: جارجیا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


امریکی انتخابات کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ جارجیا نے کہا ہے کہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں بہت کم فرق ہے، جوبائیڈن کو ٹرمپ پر 1098 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ گنتی ہو گی۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو چودہ ہے۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے کسی بھی امیدوار کو270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

اس سے قبل امریکی ریاست نواڈا میں بھی بائیڈن کو برتری حاصل تھی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو اب انتہائی اہم پانچ میں سے دو ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بائیڈن کو جیتنے کیلئے کل6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ نواڈا کے6اور جارجیا کے16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

نواڈا میں 84فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے کا اعلان آج رات تک ہوسکتا ہے۔

پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ سات اور جوبائیڈن نے انچاس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ بیس الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔

شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔

سولہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ الاسکا میں ٹرمپ کو  جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔ ریاست میں پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں