پی ٹی آئی حکومت کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، مریم نواز



اسکردو: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈھائی سال پہلے ڈاکا ڈال کر آئے تھے، اب بس خلق خدا راج کرے گی، دھاندلی کرنے والے رہیں گے نہ دھاندلی کی پیداوار، دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان مانے گا نہ پاکستان مانے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور عوام کے درمیان سے ہٹ جائیں، ملکی مسائل کا علاج صرف نواز شریف ہے، ملک کی گلیاں گواہی دے رہی ہیں، نوازشریف کےعلاوہ دوسرا آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں ان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ گھبرائے پھرتے ہیں، موجودہ حکومت مجرم ہے انہوں نےعوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔

ووٹ چور اس وقت گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں، مریم نواز

ان کا کہنا تھاکہ ملک کے مسائل حل کرنے والاصرف نوازشریف ہے، عوام اور نوازشریف کو مل کر ملک کی خدمت کرنےدو۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ  میرےنوجوانو،آپ میرے دل کے بہت قریب ہو،اپنا حق مت چھوڑنا، جب حق بھیگ کی طرح دی جائے تو مت لینا،اپنا حق آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لو، اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 9 لوگوں کو توڑا گیا،وعدہ کرو ان لوگوں کوووٹ نہیں دو گے، جو دباوَ میں آ کر ووٹ کی حرمت کو پامال کرے وہ عوام کے حقوق کا کیا دفاع کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ کسی لوٹے کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو نشان عبرت بنائے گی۔


متعلقہ خبریں