گلگت بلتستان: 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

گلگت بلتستان: 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے صوبے میں کل 1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں سے 339 کو حساس اور 415 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

نوازشریف کی تقریر میں فوجی قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ ہم اس وقت جنگی حالات میں کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کام پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن تعریف کوئی نہیں کرتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کو بریفنگ دینے کے لیے اسلام آباد گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایم ڈی پرنٹنگ پریس سے ملاقات بھی کی جس میں بیلٹ پیپرز کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی حکومت کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے تین افسران اور 15 پولیس جوانوں کو ساتھ لے کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں