خبردار! واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں کی پاکستان میں وارداتیں



اسلام آباد: پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ کے اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں نے پاکستان میں وارداتیں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز ایک نئے طریقے سے واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آپ کے کسی بھی کنٹیکٹ نمبر سے آپ کو واٹس ایپ پر ایک پیغام آتا ہے جس میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس کوڈ غلطی سے بھیج دیا گیا ہے۔

خبردار! واٹس ایپ ہیکرز کی نئی ترکیب سے بچیں

ہیکرز صارف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس کنٹیکٹ نمبر پر بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس کنٹیکٹ کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔

اب آپ کے واٹس ایپ نمبر سے آپ کے تمام کنٹیکٹ پر ویسا ہی پیغام دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں