بیڈ گورننس اور انتقامی کارروائیوں کو ریاست مدینہ نہ کہیں، احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ این آر او دے بھی نہیں سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور عائشہ غوث پاشا نے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

احسن اقبال ںے کہا کہ لوگ توقع رکھتے ہیں کہ آپ کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔ جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بال اب نیب کی کورٹ میں ہے، دیکھنا ہے کہ ایف آئی اے کی شوگر مافیا رپورٹ پر کیا کارروائی کی جاتی ہے؟

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ اپنی بیڈ گورننس اور انتقامی کارروائیوں کو ریاست مدینہ نہ کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے پھینک دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنی مہنگائی گزشتہ دو سالوں کے دوران بڑھی ہے اتنی دس سالوں کے دوران نہیں بڑھی تھی۔

حق مانگنے پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا، مریم اورنگزیب

انہوں ںے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں بڑے بڑے کرپشن کے کھاتے نہیں چلتے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شوگر مافیا، آٹا مافیا، دوائی مافیا کون ہے؟ انہوں ںے دریافت کیا کہ یہ بی آر ٹی والے کون تھے؟

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتوں کے رہنما اپنے تجربات کی بنا پر بیانات دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے سب سے زیادہ تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک کی حفاظت کی امین ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کے باعث پوری قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح ساڑھے چار فیصد تک آگئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے کورونا فری ہیں اور ہمارے جلسوں میں کورونا آتا ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حافظ آباد میں اساتذہ کو وزیراعظم کے جلسے میں حاضری یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

ایاز صادق نے جو بات کی وہ ان کا ذاتی مشاہدہ تھا، شاہد خاقان عباسی

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم جب کھڑے ہوتے ہیں تو ایک لیکچر دے کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور دنیا میں رہتے ہیں جب کہ عوام کی دنیا کوئی اور ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ لوگ آپ سے روزگار اور سستی بجلی و گیس کی توقع رکھتے ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ریلوے کے خسارے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ادارے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون پہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کوئی نیا کام نہیں کرسکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہم کام چھوڑ کر گئے تھے وہیں پہ کام رکا ہوا ہے۔

ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، احسن اقبال

ن لیگ کی رہنما اور ممتاز ماہر معاشیات عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی بے پناہ بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کا براہ راست اور سب سے زیادہ اثر غریب آدمی پر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں