ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کرانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالےسے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مشیرخزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گندم کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مشکل پیش آرہی، وزیر خوراک

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں گندم کی فصل کی کم ازکم امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی  نے گندم کی موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی 40 کلوگرام برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ای سی سی اجلاس میں فلورملز کے لیے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے لیے 25 ہزار، سندھ 8، کے پی 4 اور بلوچستان کے لیے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں