کراچی: ہشیار، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا


کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ماسک نہ پہننے پر خود کو جرمانہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

ترجمان کے مطابق کمشنر کراچی نے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں