کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی، حیدر آباد میں کورونا بڑھ رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لوگوں کو ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کرنا ہوگا۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ صوبے میں ورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کو پابند کرنا ہوگا کہ ایس پیز پرعمل کریں۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ماسک نہ پہننے پر خود کو جرمانہ کر دیا

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

ترجمان کے مطابق کمشنر کراچی نے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو دوسری مرتبہ سیل کردیا گیا۔

تازہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیاء نے یونیورسٹی کو  سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ اس سے قبل  ضلعی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو یونیورسٹی کو سیل کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون میں بھی دو کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 7 تعلیمی ادارے سیل

ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اب تک 67 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں