مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین انسانی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، شاہ محمود

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین انسانی المیے کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 نومبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،73 سال قبل ڈوگرہ فوج نے جموں وکشمیر میں فوج کشی کی،آرایس ایس اور بھارتی فورسز نے 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا اقدام بھی کشمیریوں پر تاریخی ظلم وتشدد کی ایک کڑی ہے، بھارت نے یواین قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں میں غاصب بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین انسانی المیے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جا سکا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد کا نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں