کورونا: حکومت سندھ، پابندیاں عائد کرانے کیلیے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت سندھ نے بعض پانبدیاں عائد کرانے کے لیے وفاقی حکومت کا خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے جانے والے خط میں بعض پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے جانے والے خط میں شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کو بند کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق خط میں تجویز دی جائے گی کہ ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے تحریر کردہ خط کے ذریعے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کرے گی کہ عام دکانوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام چھ بجے تک کیے جائیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید30 اموات

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ اپنے تحریر کردہ خط میں تجویز دے گی کہ میڈیکل اسٹوروں اوردیگراہم نوعیت کی دکانوں کورات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کی جانب سے یہ تجویز پیش کی جائے گی کہ شاپنگ سینٹرزکو ہفتے میں دودن بند رکھنے کی پابندی عائد کی جائے۔

12 نئے کورونا کیسز، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد دوسری مرتبہ سیل

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومت سندھ اپنے تحریر کردہ خط میں درخواست کرے گی کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو بھی محدود کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں