سندھ: کورونا، گاڑی میں دو سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: حکومت سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث گاڑی میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پہ پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا: حکومت سندھ، پابندیاں عائد کرانے کیلیے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ورک پلیس، فیکٹری، دکانیں اور ریسٹورنٹس پرایس اوپیزپہ عمل درآمد کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گاڑی میں دو سے زائد افراد کے سفر پر پابندی ہو گی لیکن بطورتیماردار تیسرا فرد سفرکر سکے گا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اےٹی ایم مشین استعمال کرنے کی صورت میں سینی ٹائزرکا استعمال لازمی کیا جائے۔

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے بڑے صنعتی و پیداواری یونٹس میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ تھرمل گن کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

حکومت سندھ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاترمیں کام کے لیے بلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 579 متاثر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ صرف ضروری اسٹاف کو دفاتر میں بلایا جائے  اور آن لائن کام کو ترجیح دی جائے۔


متعلقہ خبریں