ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے دہشت گردوں کا مقابلہ، دو ہلاک

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے دہشت گردوں کا مقابلہ، دو ہلاک

ڈیرہ غازی خان: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے ہونے والے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بلوچستان: سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا تھانہ سرور کے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کی شناخت عمران اور شکیل کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے آتشی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد مارے گئے

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں قانون نا فذ کرنے والے اداروں پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں