فیصلہ جج لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

قرضے لے کر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینا خطرناک ہے، چیف جسٹس

فائل فوٹو


کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ جج لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوتا ہے۔

کھوج لگائی جائے تو کے الیکٹرک بمبئی سے کنٹرول ہورہا ہوگا، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ کہنا کہ چند ججوں نے دلیرانہ اور چند نے ڈر کر فیصلے لکھے، غلط ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے واضح طور پر کہا کہ ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واحد اور متحد ادارہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جو باتیں کہنی تھیں وہ شاید آج نہ کہہ سکوں۔

پشاور میں ماحولیاتی آلودگی پر چیف جسٹس برہم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں پارکنگ کا معاملہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے۔


متعلقہ خبریں