نومبر: مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

نومبر: مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین شماریات کے مطابق نومبر کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.93 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

ادارے کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے52 پیسے کا اضافہ ہوا، پیاز 4 روپے  70پیسے فی کلو اور لہسن9 روپے  61پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 49.83 روپے کی کمی ہوئی، آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں39 روپے29 پیسے کمی آئی۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 98پیسے کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر85 روپے69 پیسے مہنگا ہوا جب کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 84 پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مٹی کے تیل، بجلی اور گیس کے نرخ بدستور مستحکم رہے جب کہ دودھ، دہی، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں