میں اور بلاول بھٹو بچے نہیں ہیں، مریم نواز

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اور بلاول بھٹو زرداری بچے نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید کے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراض ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو توڑنے کی ناکام کوشش ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میں بچے نہیں ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری میچور سیاستدان ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس بیان کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سیاست کو بند گلی میں لے کر جا رہی ہیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پی ڈی ایم کے جلسوں میں اداروں پر جو الزام لگایا اس کے ثبوت دیں۔


متعلقہ خبریں