’پرواز ہے جنون‘ چین میں اونچی اڑان کیلیے تیار

’پرواز ہے جنون‘ چین میں اونچی اڑان کیلیے تیار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد مومنہ اور درید پروڈکشنز کی پیشکش فلم ’پرواز ہے جنون‘ چین میں اونچی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فضائیہ پر بنی فلم 13 نومبر کو چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے فلم پرواز ہے جنون کے چینی سینما گھروں میں دکھائے جانے پر کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند عمل ہے، ایسے اقدامات سے ملک کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرواز ہے جنون 40 سال بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطے بڑھتے ہیں۔ چین کی فلمیں بھی پاکستانی سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرواز ہے جنون میں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ بھی دکھایا گیا ہے جو کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کرٹکس پاکستان کے رکن اعجاز گُل کا کہنا ہے کہ یہ چین میں دکھائی جانے والی تیسری پاکستانی فلم ہوگی۔

اعجاز گل کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم تمام بین الاقوامی تقاضے پورے کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسے چین میں بھی پسند کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ جہاں 41 ہزار سے زائد سینما اسکرینز ہیں۔

ہم فلمز کی پرواز ہے جنون کئی دہائیوں کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جو 30 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار چین میں ریلیز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی اسکرین پر پرواز ہے جنون کا پریمیئر

فلم پرواز ہے جنون میں محبت کی تکون کی کہانی بھی ہے۔ وطن سے محبت کا جذبہ اور نوجوان شاہینوں کے جنون کی داستان بھی فلم میں موجود ہے جبکہ فلم کے گانے بھی بہت مقبول ہیں۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم پرواز ہے جنون کی چین میں ریلیز سے پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی میں بہت بڑا قدم ہے۔

اس فلم کی چین میں ریلیز کے بعد پاکستانی فلموں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں