آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

آرمی چیف: سانحہ مچھ کے لواحقین کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں اہم کردارادا کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرل جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے آج کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کور کی لاجسٹک تنصیبات کا معائنہ کیا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کے دورے کے موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی اور کوارٹرماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ

یاد رہے کہ چار نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشنز کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں