سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

سونا

کراچی: صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 15 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد  98 ہزار851 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ سولہ ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے 99 ہزار 451  روپے تک پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 37  پیسے سستا ہو کر 159 روپے 9 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر  159.30 پیسہ کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان: زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41,071.30 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کم ہو کر 40,731.61 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں