جو بائیڈن کی جیت، ٹرمپ کا انتخابی نتائج کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اقوام متحدہ: ایران پر پابندیاں لگانے کی امریکی درخواست مسترد

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف و ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی جیت کے بعد انتخابی نتائج کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میری ٹیم سوموار سے انتخابی نتائج کے خلاف مقدمہ کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ختم ہونے سے ابھی بہت دور ہیں، جوبائیڈن غلط طور اپنے آپ کوانتخابات میں فاتح قرار دے رہے ہیں۔

انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جو بائیڈن خود کو فاتح تصور نہ کریں، ٹرمپ

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن  نے کہا ہے کہ عوام نے منتخب کرکے امریکہ کی قیادت کا اعزاز بخشا ہے۔

اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابات جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن جیت لیا ہے۔ آج رات فلاڈیلفیا میں اہم پریس کانفرنس کروں گا۔


متعلقہ خبریں