دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

فائل فوٹو


متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت غیر شادی شدہ جوڑے کا ساتھ رہنا، لوگوں کا شراب خريدنا اور پينا جرم تصور نہیں کیا جائے گا۔

شراب پینے کیلئے عمر21 سال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں شراب کی ترسیل، فروخت اور استعمال کیلئے لائسنس کی شرط عائد تھی۔

یو اے ای کی تمام ریاستوں میں قیام پذیرغیرملکی باشندوں کو وراثت اور طلاق کے متعلق اپنے اپنے ممالک کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

نئے قانون کے بعد غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے میں کسی قانونی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حقوق نسواں کے تحت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ان کو ہراساں کرنے پر مردوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ دبئی میں بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں اسی ملک کے قوانین نافذ ہوں گے جہاں شادی ہوئی تھی۔

حکومت نےغيرت کے نام پر قتل اور اس جیسے دیگر اقدامات کو قابل سزا جرائم ميں شامل کر ليا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانونی اصلاحات ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور’رواداری کے اصولوں‘ کو بہتر کرنے کیلئے ہیں۔


متعلقہ خبریں