بائیڈن نے ٹرمپ سےمعمرترین صدرکا اعزاز بھی چھین لیا


امریکہ میں صدارتی انتخابات میں فتح کے ساتھ ہی جو بائیڈن نے امریکہ کے معمر ترین صدر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

 بائیڈن سے پہلے یہ اعزاز ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس تھا، جوستر سال اور دو سو بیس دن کی عمر میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔

نومنتخب ڈیموکریٹک امیدوارستتر برس کی عمر میں امریکہ کے صدر بنے۔1981 میں عہدہ صدارت پر براجمان ہونے والے رونلڈ ریگن امریکہ کے تیسرے معمر ترین صدر تھے۔

انہوں نے 69 سال اور تین349 دن کی عمر میں صدر کا عہدہ سنبھالا۔ 1841میں صدر بننے والے ولیم ہینری ہیریسن امریکہ کے چوتھے معمر ترین صدر تھے۔

ولیم ہینری  اڑسٹھ برس اور تیئس دن کی عمر میں عہدہ صدارت پر فائز ہوئے۔ امریکہ کے پانچویں معمر ترین صدر جیمز بکانن تھے۔

انہوں نے 1857 میں 65 برس اور تین سو پندرہ دن کی عمر میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا۔


متعلقہ خبریں