فارن فنڈنگ کیس کیوں زیر التوا ہے؟ دال میں کچھ کالا ہے: فضل الرحمان


اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 14 نومبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اصل ہدف ملک میں حقیقی، آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے۔

پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، قمر زمان کائرہ

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والے اجلاس میں نواز شریف اور آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا اس وقت سب سے سنگین مسئلہ معاشی بحران ہے جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ 13 نومبر کو تمام پارٹیاں مشترکہ میثاق کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گی۔ انہوں ںے کہا کہ اجلاس میں تمام پارٹیاں اپنی تجاویز لائیں گی۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بیانئے میں تضاد: مولانا فضل الرحمان متحرک

پی ڈی پی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا اصل ہدف حقیقی ،آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس ہو گا۔

سربراہی اجلاس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں کراچی ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مداخلت پر دس روزمیں تحقیقات کا کہا گیا تھا لیکن تین ہفتے گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بیان پر بھی احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ فارن فنڈنگ کا کیس کیوں زیر التوا ہے؟

کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کی بلاول کو یقین دہانی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساری دنیا کو چور کہا جا رہا ہے اور عدالت میں گھیسٹا جا رہا ہے لیکن خود پر دائر مقدمات التوا کا شکار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہےکہ دال میں کچھ کالا ہے۔


متعلقہ خبریں