برازیل: منگیتر کے انکار پر ایک شخص نے خود سے شادی کر لی


برازیل میں ایک شخص نے منگیتر کی جانب سے انکار کرنے پر خود سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پلاسٹک سرجن نے 40 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر تمام لوگوں کے سامنے خود سے شادی کا اقرار کیا اور خود کو انگھوٹی بھی پہنائی۔

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

O lado bom de casar consigo é que não existem protocolos! Você tem a liberdade de se divertir da maneira que quiser, e estou errado? Teve buquê de flores SIM! Eu queria tanto um buquê de flores mas eu estava tão corrido que não tinha ideia de onde iria arranjar um, e do NADA, @lulilacerda me envia o (segundo) buquê mais lindo da vida (pois o primeiro foi do meu noivado)! Sorte e benção para quem pegou o buquê! Desejo, no mínimo, que você case consigo (e depois com quem quiser), meu melhor amigo @thales.dias #DiogoCASA #eucaseicomigo #casamentosologamico #sologamy

‏‎‏‎ Dr Diogo Rabelo CRMSP 161208‎‏ (@‏‎drdiogorabelo‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏ پر ‏‎‎‏


اس منفرد تقریب سے متعلق انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس شادی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں مکمل آزادی ہے۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

شادی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کی دادی نے انہیں خاص قسم کا بریسلٹ بھی پہنایا ہے اور تقریب میں موجود تمام افراد بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو اور ان کی منگیتر کے درمیان کورونا لاک ڈائون کے دوران مختلف مسائل پر جھگڑا ہوا۔ جو رشتے کے اختتام کے طور پر سامنے آیا۔

منگیتر کے چھوڑ کر جانے پر ڈاکٹر ڈیاگو  پریشان رہے تاہم انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کا فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں