گلگت بلتستان: انتخابی ڈیوٹی، پنجاب پولیس کی خدمات مستعار مانگ لیں

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور: گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات میں قیام امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان: 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

ہم نیوز کے مطابق کے مطابق اس حوالے سے آئی جی گلگت بلتستان کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں قیام امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی خدمات عارضی طور پرفراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے تین ہزار افسران و جوانوں کو گلگت بلتستان بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کے افسران و جوانوں کو عام انتخابات میں فرائض سر انجام دینے کے لیے بسوں کے ذریعے گلگت بلتستان روانہ کیا جائے گا۔

چیف کورٹ کا وفاقی وزرا کو 3 دن کے اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی کی درخواست پر بھیجے جانے والے افسران و اہلکاروں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی ذمہ داری آئی جی گلگت بلتستان کی ہو گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری انعام وحید نے تمام نفری کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، نگراں وزیر اعلیٰ جی بی

ذرائع کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی ایک سے سات بٹالین کے افسران واہلکار انتخابی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لیے گلگت بلتستان جائیں گے۔


متعلقہ خبریں