پنجاب: کورونا سے مزید 8 مریض جاں بحق، 369 متاثر

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 8 مریض جاں بحق جب کہ 369 متاثر ہو گئے ہیں۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 6556 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران 10802 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 369 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

میڈیکل سائنس کا نیا باب: رضاکاروں میں کورونا وائرس منتقل کرنیکا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کی دوسری لہر کے باوجود احتیاط نہیں کر رہے، احتیاطی تدابیر پرعمل نہ ہوا تو مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور زندگی کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔


متعلقہ خبریں