عوام ملک کو چلانے والوں سے مایوس ہیں، مصطفیٰ کمال

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے ک عوام ملک کو چلانے والوں سے مایوس ہیں، آج ملک میں جتنی مایوسی ہے ایسا وقت تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے تبدیلی کے نام پر حکومت آئی، ڈھائی سال بعد بھی انہیں یقین نہیں کہ وہ حکمران بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ نے کراچی میں جلسہ کر کے غلطی کی ۔ کراچی کے وارث پی ایس پی والے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کتے کے کاٹے کا تو علاج فراہم کر نہیں سکی اور پیپلزپارٹی انقلاب کی باتیں کررہی ہے۔

عوام کے نام پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو رہی ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  کراچی دنیا کا بدترین شہر ہو گیا ہے جہاں پانی ، سیوریج اور ٹرانسپورٹ نہیں، حساب لوں گا ، یہ کراچی حساب لے گا۔

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ  کمال تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آج عوام کے نام پر جلسے جلوس کررہی ہیں،پیپلزپارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے،  بلاول بھٹو کی تقریر سے لگتا ہے جیسے وہ کبھی حکمران بنے ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کیلئے کراچی میئر بنا اور کراچی پر 300ارب روپے خرچ کیے، جب کراچی کو بنانا شروع کیا تو یہ شہر دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوا۔


متعلقہ خبریں