اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

دبئی: تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو لے کر آنے والی پہلی فلائٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترگئی ہے۔ اسرائیل سے سیاحوں کی متحدہ عرب امارات آمد فلائی دبئی کی فلائٹ نمبر FZ- 8194 کے ذریعے ہوئی ہے۔

اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد پہلی مرتبہ اسرئیلی سیاحوں کی دبئی آمد ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سیاحوں کی دبئی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر ہیں۔

اسرائیلی سیاحوں کو دبئی لانے کے لیے فلائی دبئی کی خصوصی پرواز تل ابیب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اتوار کی صبح اتری تھی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق غالب امکان ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کا قیام صرف تین گھنٹے کا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز

اسرائیل سے اڑان بھر کر دبئی پہنچنے والی فلائٹ نے سعودی عرب اورپرشین گلف کی فضاؤں میں پرواز کی اور اس کے بعد دبئی پہنچی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو یہ سہولت دینے کا اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے شہریوں کو اسرائیل میں ویزے کے بغیر 90 دن تک قیام کی اجازت ہو گی۔

اسرائیل کی جانب سے کسی بھی عرب ملک کے شہریوں کی دی جانے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی خصوصی اجازت ہے۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

دلچسپ امر ہے کہ اسرائیل کے مصر اور اردون کے ساتھ پرانے سفارتی تعلقات قائم ہیں لیکن ان کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں