پاکستان میں کورونا وائرس کے1ہزار650نئے کیسز رپورٹ


پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار650نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے9 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار977تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861، بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز