کورونا وائرس: دنیا میں 5 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 27 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 63 ہزار 111 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 58 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 37 لاکھ 16 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 43 ہزار 768 اموات اور ایک کروڑ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 671 اور 85 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار397 اور 56لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مزید جانیں:کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ اب صرف 20 منٹ میں

فرانس میں 17لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار439 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 17 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 793 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار560 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔


متعلقہ خبریں