نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا امریکہ کیلئے پلان

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا امریکہ کے لیے پلان سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے آتے ہی امریکہ کے لیے اپنا منصوبہ بھی بنا لیا۔ جوبائیڈن کی ٹیم کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنا نومنتخب صدر کی اولین ترجیح ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن امریکیوں کو ماسک پہننے اور زیادہ ٹیسٹنگ پر زور دیں گے۔ نومنتخب صدر معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے بھی کام کریں گے۔

امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب

نئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسا صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔


متعلقہ خبریں